مشرق وسطی

بحرینی عوام ہر صورت میں شیخ عیسی قاسم کا دفاع کریں:آیت اللہ العظمیٰ سید کاظم حائری

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک )آیت اللہ العظمیٰ سید کاظم حائری نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبد اللہ الدقاق کے ساتھ قم میں ہوئی ملاقات کے دوران ملت بحرین سے مطالبہ کیا کہ وہ آخری دم اور اپنے خون کے آخری قطرے تک شیخ عیسی قاسم کا دفاع کریں۔
اس سے قبل بھی آیت اللہ حائری نے ایک فتویٰ صادر کر کے بحرین کے عوام سے شیخ عیسی قاسم کے دفاع کا مطالبہ کیا اور کہا: ’’اس بحرین میں اسلام اور اسلام کے مخلص رہنماوں کا دفاع کرنا اہم ترین دینی وظائف میں سے ایک ہے، مومنین کو چاہیے کہ اسلام کے دفاع، دینی مقدسات کی حمایت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے تحفظ کے لیے کوشاں رہیں اور آل خلیفہ حکومت کے پروپیگنڈوں کے مقابلے میں منطقی اور ممکن طریقوں سے اس نامور عالم دین کی حمایت کریں، جو شخص اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی اذیت کو تحمل کرے تو اس کا اجر خداوند عالم پر ہو گا اور خداوند عالم غفار و رحیم ہے‘‘
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے چند سال قبل بے بنیاد الزامات کی وجہ سے شیخ عیسی قاسم کی بحرینی شہریت منسوخ کر دی۔ جس کے بعد بحرینی عوام گذشتہ تین مہینے سے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا دے کر اپنا احتجاج درج کروا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button