مقبوضہ فلسطین

ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی اسرائیل خر مستیوں پر اتر آیا

شیعیت نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا حلف اٹھاتے ہوئے اس کا لے پالک اسرائیل اپنی روائتی خرمستیوں پر اتر آیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے دو روزبعد اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دی ہے جبکہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو امریکہ آنے کی دعوت بھی دے دی ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقہ القدس شریف کے نائب میئر نے نئی یہودی بستی کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں۔ انھوں نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار اب ہم تعمیر کر سکتے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی القدس میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری کے بعد یہاں 566 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔قبل ازیں اس یہودی بستی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سےغربِ اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیاین نیتن یاہو کے درمیان اتوار کے روز پہلی بار فون کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد کہا کہ امریکی صدر نے انھیں آئندہ ماہ ملاقات کے لیےامریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہان کے درمیان انتہائی گرم جوشی سے بات چیت ہوئی جس میں ایران کے جوہری معاہدے سمیت فلسطینی امن کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صرف یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے فون پر بات چیت اچھی رہی۔ تاہم انھوں نے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ادھروائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو تلابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button