پاکستان
جنرل (ر) راحیل شریف کو امت کے اتحاد کے لئے کام کرنا چاہئے ناکہ تفریق کے لئے، دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف
شیعیت نیو ز : ائر مارشل (ر)شاہد لطیف نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں بطور سربراہ مقرر ہونے پر اپنے ردعمل میں کہاکہ جنرل راحیل شریف کو شرط رکھنی چاہے اگر ایڈوائزر ہوں تو مسلم اُمہ کے لئےکام ہوگا تفریق نہیں ہو گی۔
یہ بات انہوں نے ایکسپریس نیوز پر جاوید چوہدری کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پہلے بھی وزیر اعظم نواز شریف اور راحیل شریف سعودی عرب اور ایران گئے تھے پر دونوں کا اتحاد نہیں کروا سکے سعودی عرب اعلان کر چکا ہے کہ الائنس بن چکا ہے ، جن ممالک کو نہیں رکھنا وہ بھی شامل ہے لہذا جنرل راحیل شریف کو شرط رکھنی چاہے اگر ایڈوائزر ہوں تو مسلم اُمہ کے اتحاد کےلئےکام کریں گے تفریق نہیں ہو گی۔