کراچی: کالعدم دہشتگردوں کی فائرنگ سے انجینئر ذولفقار حسین کی شہادت،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں سر سید گرلز کالج کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ۳۰ سالہ ذولفقار حسین کا ہفتہ ۷ جنوری کے روز شہید کردیا تھا، شیعہ قائدین نے انکے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ذولفقار حسین حال ہی میں آسٹریلیا سےرشتہ دار کی شادی میں شرکت کرنے آئے تھے، جنہیں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ہفتہ کے روز فائرنگ سے شہید کیا۔
ذولفقار حسین ایک پڑھے لکھے پاکستانی تھے جو بیرون ملک خدما ت انجام دے رہے تھے، شہید ذولفقار حسین equipment instrument engineer تھے۔
واضح رہے کہ تکفیری نظریات پر مبنی سعودی سرپرستی میں کام کرنے والی کالعدم جماعتوں نے پاکستان کے ایسے ہزاروں انمول ستاروں کو محض اس لئے موت کے گھاٹ اتاردیا کیونکہ وہ مخالف فرقہ سے تعلق رکھتے تھے، شیعیت نیوز کے مطابق تکفیری دہشتگردی کے نتیجے میں ہزاروں شیعہ ڈاکٹر، انجنئیرز،ماہر تعلیم، بزنس مین،طالب علم ،علماء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شہید ہوچکے ہیں۔