پاکستان

سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری، ایم ڈبلیو ایم نے سیاسی جماعتوں سے رابطہ فعال کردیا

شیعیت نیوز: مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطہریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کا نام نہاد مسلم اتحادی فوج کے سربراہ مقرر ہونے کی خبر پر تشویش کا اظہارکیا۔

سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سید اسد عباس نقوی سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ سعودی عرب پاکستان میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم چاہتا،خدشہ ہے کہ سعودی عرب اس اتحاد کے ذریعے اپنے پلانٹیڈ تکفیریوں کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کریگاانہوں نے کہا یہ اتحاد شیعہ اور سنی مسلمانوں کے خلاف سلفی ازم کو فروغ دینے کے لئے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا ہے حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے معاہدے کے نکات قوم کے سامنے لائے۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم گنڈا پور سے بھی ٹیلی فونک رابطے میں اس اہم ایشو پر بات چیت کے لئے باضابطہ ملاقات متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button