ایران

آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر ہی اسلامی وحدت قائم ہو سکتی ہے: سنی عالم دین

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی جمہوریہ ایران کے اہلسنت عالم دین اورمجمع تقریب بین المذاہب اسلامی کے رکن نے کہاہےکہ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی ہدایات پر عمل کرکے ہی اسلامی وحدت کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای کے احکام اورہدایات پر عمل کرکے ہی اسلامی معاشرے نجات حاصل کرسکتےہیں کیونکہ آپ نے ہمیشہ اسلامی اتحاد اوربھائی چارے کے تحٖفظ کا پیغام دیا ہے۔
مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے رکن نے مسلم ممالک کےد رمیان اتحاد اوریکجہتی کو فروغ دینے میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی عظیم کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلامی انقلاب کے بانی کو خراج عقیدت پیش کی ۔انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اتحاداوریکجہتی سے ہی مسلمان دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناکر انہیں شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔
اہلسنت عالم دین کے مطابق تمام اسلامی مسالک کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ اوررہبر انقلاب اسلامی خامنہ ای کی سفارشات پر عمل پیرا ہوکر چوکسی سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہئے ۔ اہلسنت عالم دین کہاکہ دشمنان اسلام برطانوی طرزشیعت اورامریکی طرز تسنن کے ذریعے اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی غرض سے مسلمانوں کے مذہبی اجتماعات میں دراندازی کررہےہیں ۔
انہوں کہاکہ دشمنوں کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو جدوجہد کےساتھ ساتھ احتیاط سے کام لینا چاہئے۔آخوند عبدالرزاق نے مزیدکہاکہ پیغمبر اسلام کے دوقیمتی اورمقدس ورثے اہلبیت ؑ اورقرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی مسلمانوں صحیح راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں اوران ہی دوقیمتی ورثوں پر عمل پیرا ہوکر مسلمان جہالت اوراخلاقی زوال کا شکار نہیں ہوسکتےہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button