یمن

یمن جنگ میں مظلوم یمنی عوام کی فتح یقینی ہے:ترجمان انصاراللہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن میں سعودی عرب کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست اور یمنی عوام کی فتح یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام پرسعودی عرب کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم دنیا کے سامنے نمایاں ہیں۔
یمن پر سعودی عرب کی دس ممالک کے ہمراہ یلغار میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے اوراس جنگ میں یمنی عوام کی فتح اور کامیابی بھی یقینی ہے کیونکہ یمنی عوام شکست ناپذير ہیں یمنی عوام اپنے پاؤں پر اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب کو امریکی سامراجی طاقت اور امریکہ و اسرائیل نواز عربوں کی حمایت حاصل ہے۔اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ شبوہ میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو شکست دیکر کئی علاقہ سعودی وہابیوں کے قبضہ سے آزاد کرالئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button