مشرق وسطی

شام، مخالفین نے امن مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )نام نہاد فری سیرین آرمی اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ شام کے بارے میں آستانہ میں ہونے والے مذاکرات میں وہ شرکت نہیں کریں گے۔ نام نہاد فری سیرین آرمی کی جانب سے جاری بیان میں شامی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شام میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث کئی دہشت گرد گروہوں کا کہنا ہے کہ وہ قزقستان کے آستانہ میں ہونے جا رہے امن مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہیں۔
باغیوں کا کہنا ہے کہ جب تک غیر ملکی گروہ پسپائی اختیار نہیں کرتے اس وقت تک وہ اس امن مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے جس پر ترکی اور روس میں پہلے سے موافقت ہو چکی ہے۔باغیوں نے کہا ہے کہ مسلسل خراب ہوتی صورتحال اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہم جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ پر ہی مذاکرات کے لئے تیار ہوں گے۔تاہم شام کی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے دہشت گرد گروہوں کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button