اہم ترین خبریںایراندنیا

افغانستان زلزلہ: آیت اللہ علی رضا اعرافی کا اظہار افسوس اور تعاون کی پیشکش

سربراہ حوزہ علمیہ ایران کا متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور مشکل وقت میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے افغانستان میں حالیہ المناک زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوزات علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دینی اور انسانی ذمہ داریوں کے تحت افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: "افغانستان میں آنے والے زلزلے نے بڑی تعداد میں بے گناہ افراد کو نگل لیا اور دلوں کو غمگین کر دیا ہے۔ یہ سانحہ ہم سب کے لیے نہایت کربناک ہے۔ میں اس مصیبت پر افغانستان کے بہادر اور صابر عوام، بالخصوص علما، دینی و علمی شخصیات، لواحقین کے اہل خانہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیرِ خارجہ: امریکا پر بھروسہ آسان نہیں، دھوکہ دہی کی تاریخ موجود ہے

انہوں نے مزید کہا کہ حوزات علمیہ ایران اس مشکل گھڑی میں افغان عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں اور ان کی مشکلات کم کرنے اور زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button