آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی طرف سے مرحوم علمائے کرام کے انتقال پر دلی تعزیت

04 ستمبر, 2025 18:24

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حالیہ دنوں مرحوم ہونے والے علمائے کرام، مبلغین اور مدرسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

انہوں نے نائب خطیبِ جامع مسجد مستری عبداللہ سیالکوٹ کے مولانا نسیم عباس نقوی، جامعہ عزیز المدارس چیچہ وطنی کے مدرس مولانا ضمیر الحسن نقوی آف بہاولنگر، پرنسپل جامعہ باب الحسین شیخوپورہ مولانا ممتاز حسین مطہری اور خادم دین مولانا غلام قاسم آف بھکر کے انتقال پر مرحومین کے لواحقین، طلاب اور ساتھیوں سے اظہارِ ہمدردی، افسوس و تسلیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کی دین مبین اسلام اور مکتب اہل بیت کے لیے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سبطین سبزواری کا ناصبی عناصر کے خلاف انتباہ: عزاداری اور اہل بیت کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی قومی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جوار محمد و آل محمد علیہم السلام میں جگہ نصیب فرمائے، اور ان کی اگلی منزلیں آسان ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عالم کی موت عالم کی موت ہے۔ علماء انبیاء کے وارث ہیں۔ ان علماء نے اپنے ادوار میں لوگوں کو قرآن سکھایا، نماز پڑھائی اور سیرتِ اہل بیت کی طرف رہنمائی کی۔ اللہ تعالیٰ یقیناً ان کی خدمات کو قبول فرمائے گا اور ان کی بتقاضائے بشیریت کوتاہیوں سے درگزر فرمائے گا۔

2:29 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔