پاکستان

رحیم یار خان: برقع پوش خودکش حملہ آور کی مسجد میں دھماکہ کی کوشیش ناکام

شیعیت نیوز: پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مبینہ خود کش حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے میں حملہ آور واصل جہنم ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) چوہدری اشرف نے حملے کو خود کش قرار دیا۔

ڈی ایس پی چوہدری اشرف کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد سی ٹی ڈی کے اہلکار تھے۔

عینی شاہدین کا دعویٰ تھا کہ واقعے میں 2 حملہ آور ملوث تھے، ایک حملہ آور نے برقع پہنا ہوا تھا، جس نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ اس کا ساتھی حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ فرار ہونے والے شخص کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔

سی ٹی ڈی کے ڈی سی پی چوہدری اشرف کے مطابق خودکش حملہ آور نے پہلے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم وہ وہاں داخل نہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button