سماء نیوز کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ، دہشتگردو ں کی سہولت کاری کا الزام
شیعیت نیوز: گذشتہ روز سوشل میڈیا پر یو ایس ایڈ کی فنڈنگ سے چلنے والے چینل سماء ٹی وی کے خلاف مہم چلاگئی جس میں صارفین کا کہنا تھا کہ سماء ٹی وی زرد صحافت کے ذریعہ ملک میں دہشتگردوں کے مقاصد کے پورا کررہا ہے۔
ٹوئیٹر اور فیس بک پر چلائی جانے والی اس مہم میں یوزر نے سماء ٹی وی کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط، غلط رپورٹنگ ،نفر ت اور فرقہ واریت پھیلانے کے ثبوت پیش کیئے اور پیمرا سمیت حکومت اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بین الاقوامی امداد پر چلنے والے چینل کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ۔
صارفین نے کہا کہ یہ چینل ایک مخصوص شیعہ کمینوٹی کے خلاف بھی مواد نشر کرتا ہے جس کی کئی بار نشاہدہی بھی کی جاچکی ہے البتہ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
گذشتہ روز نجی چینل کے خلاف چلنے والا #BoycottSamaa کا ٹرینڈ پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا ۔
علاوہ ازین شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق سماء ٹی وی کے انتظامیہ میں موجود ذمہ داروں فرحان ملک، انعام باری ،عارف محمود اور دیگر کے القائدہ برصغیر،کالعدم لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ اور حزب التحریر سے روابط ہیں، جو دہشتگردوں کے ہم خیال تجزیوں کو پیش کرکے دہشتگردوں کی معاونت کررہے ہیں۔