ایران

مشرق وسطیٰ میں عیسائیوں کیلئےایران سب سے محفوظ ملک قرار

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں ایرانی عیسائیوں کو حاصل سیکورٹی کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران، عیسائیوں کے لئے مشرق وسطی کا سب سے محفوظ ملک ہے۔اس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رحمۃ اللہ( نے انقلاب کے بعد یہ حکم دیا تھا کہ ایران میں رہنے والے عیسائیوں، یہودیوں اور زرتشتیوں کو ویسا ہی تسلیم کیا جائے اور ان کی ویسی ہی حمایت کی جائے جیسا اس ملک میں رہنے والے مسلمانوں کا احترام و اکرام کیا جاتا ہے اور کسی کے ساتھ مذہب کے نام پر تفریق نہ کی جائے۔
فرانس پریس نے اپنی رپورٹ میں تہران میں رہنے والے عیسائیوں کی جانب سے کرسمس کے جشن کو پوری آزادی اور حکومت کے بھرپور تعاون سے منائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی عیسائیوں کو حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی پابندی یا روک ٹوک کا سامنا نہیں ہے۔
اے ایف پی نے ایرانی عیسائیوں کے سینئر مذہبی رہنما ” رمزی گارمو” سے خصوصی گفتگو کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے عیسائی مذہبی پیشوا سے ہوئی بات چیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رمزی گارمو نے ایران میں مختلف مذہبی اقلیتوں کو حاصل سیکورٹی اور تحفظ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس بات کے لئے خدا کا شکر گزار ہوں کہ اس جنگ زدہ علاقے میں ایران امن کا مرکز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button