مشرق وسطی

بحرینی عوام کا آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج جاری

بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرینی عوام کا احتجاج جاری ہے بحرینی عوام آل خلیفہ کی منحوس حکومت کے ظالمانہ اور بہیمانہ اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ بحرینی ذرائع کے مطابق آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کے جائز مطالبات کو کچلنے کے لئے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات کا سہارا لی رہی ہے بحرینی حکومت کو سعودی عرب ، امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔بحرینی عوام ملک میں جمہوری نظام کے نفاذ اور بادشاہتی نظام کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button