سعودی وزیر خارجہ کا عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی پر فرقہ واریت کا الزام

27 دسمبر, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عراق کے داخلی امور میں اپنے ملک کی جاری مداخلت کے تناظر میں دعوی کیا ہے کہ عراق کو فرقہ واریت سے بچانے کے لئے عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کو میدان عمل سے دور رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے، کہ جن کا ملک عراق و شام میں دہشت گردوں کا حامی رہا ہے، کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس، اس ملک کے اتحاد و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ الحشدالشعبی میں بیس ہزار سے زائد جانباز ہیں جن میں اہلسنت بھی شامل ہیں اورعراقی پارلیمنٹ نے عوامی رضاکار فورس کی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت بھی کی ہے۔

11:09 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top