مشرق وسطی

بحرین اسرائیل تعلقات کے قیام کی کوششوں کی مذمت

بحرینی علما کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی حکومت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا قیام ، اشتعال انگیز اور عربوں نیز امت مسلمہ کے ساتھ کھلی خیانت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی قومیں، استبدادی حکومت کے فریب میں ہرگز نہیں آئیں گی کیونکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام عوامی خواہشات کے سراسر منافی ہے۔
بیان کے مطابق، بحرین کا شاہی خاندان ذاتی مفادات کی خاطر ملکی اقتدار کو عوامی مفادات اور ان کی مذہبی و قومی اقدار کے خلاف استعمال کررہا ہے۔
بحرینی علما کے بیان میں شاہی حکومت کے ناپاک عزائم کی بابت خبر دار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بحرین میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بحرین کے انقلابی نوجوانوں کے اتحاد نے بھی اپنے ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی سطح پر تعلقات کا قیام اور صیہونی وفد کی بحرین آمد، قومی وقار کے منافی ہے اور اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button