مقبوضہ فلسطین

مسجدالاقصی پر صیہونی آبادکاروں کا حملہ

صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے باب المغاربہ کی جانب سے مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی کی۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی آبادکار بدھ کی صبح مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے۔ صیہونی آبادکاروں کے اس اشتعال انگیز اقدام پر مسجد کے صحن میں موجود فلسطینیوں کا غصہ بھڑک اٹھا۔ صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی ایسی حالت میں بےحرمتی ہوئی ہے کہ انھوں نے گذشتہ چند روز کے دوران اس مسجد پر بارہا حملہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت مسلمانوں کے اس مقدس مقام کا تشخص ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو یہودیوں کا مرکز بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button