کیری کی’’سعودی مفادات‘‘ کومدنظر رکھتے ہوئے یمن جنگ ختم کرنے کامطالبہ

20 دسمبر, 2016 00:00

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزیرخارجہ جان کیری نےسعودی عرب کےدورے کےموقع پرکہا ہےکہ یمن میں جاری جنگ کو ’’سعودی مفادات‘‘ کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بند کرنا چاہیئے۔ اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کےدوران کیری کاکہنا تھا کہ امریکہ اورسعودی عرب کےدرمیان شراکت داری اورتعاون جاری رہےگا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ علاقائی معاملات بالخصوص یمن اورشام میں دونوں ممالک کےدرمیان کوآرڈینیشن بھی جاری رہےگا۔واضح رہےکہ جان کیری نے سعودی عرب کےدورے کےدوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اوردیگر سعودی اعلیٰ عہدیداران سےاہم ملاقاتیں کی ہیں۔

1:21 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔