سعودی عرب

امریکا راضی توہم راضی،شامی حکومت کے مخالف نہیں، سعودی عرب نے کا بڑا اعلان

شیعیت نیوز: لبنانی ویب سائٹ(لبنان 24) نےانکشاف کیا ہے کہ سعودی حکمرانوں نےامریکیوں سےکہا ہے سعودی عرب شامی صدر بشارالاسد کااقتدار میں رہنے کامخالف نہیں اگر امریکہ بھی مخالف نہیں۔

ویب سائٹ کےمطابق سعودی عرب بشارالاسد کےحوالے سے امریکی موقف کی منتظر ہےتاکہ امریکی موقف کی بناء پراپنے موقف کااعلان کرسکے۔

ویب سائٹ نےمزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عہدیداروں نےامریکی عہدیداروں سے یہ بھی کہا کہ اگرامریکہ بشارالاسد کےحوالے سےاپنا موقف تبدیل کرچکا ہے تو اپنے اتحادی(سعودی عرب)کو بتائے نہ کہ سعودی عرب کو تن و تنہا چھوڑے۔اس حوالے سےدیگر ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب اب شامی معاملے پر کم توجہ دےرہا ہے اوراس حوالے سے ترکی کےموقف کامنتظر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button