یمن

یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد معصوم عوام شہید

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے باقم علاقے پر دو بار بمباری کی- جبکہ شمالی صوبے صعدہ کے ہی مندیہ اور الثعبان علاقوں کو آٹھ مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ صوبے کے علاقے الخوخہ میں بھی ایک شاہراہ کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا- دوسری جانب یمنی فوج نے بھی سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب  کے اندر جیزان میں سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا- یمنی فوج نے صوبہ تعز میں بھی سعودی فوجیوں کے اتحادیوں کے اڈوں پر حملہ کیا- یمن کے صوبہ الجوف سے خبر ہے کہ سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی گاڑی ایک باروردی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button