مشرق وسطی

داعش نے بحرین میں موجود امریکی اور برطانوی فوجی بیسز پر حملوں کی ہدایت کردی

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع کے دورہ بحرین کا رد عمل میں دہشت گرد گروہ نام نہاد دولت اسلامیہ(داعش) نے اپنے ساتھیوں کو بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں اورتنصیبات پر حملوں کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے یہ ہدایت ایک ویڈیو پیغام میں دی گئی ہے ۔
یہ ویڈیو ایسے وقت پر جاری کی گئی ہے جب بحرینی حکام نے اپنی تمام تر توجہ اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے پر صرف کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ کئی دنوں سے بحرین کافی اہم علاقائی ا وربین الاقوامی تقریبات کا مرکز بنا ہوا ہے۔
جاری کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک بحرینی جنگی جہاز کو داعش کے زیرکنٹرول علاقہ پر بمباری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والے کاز وے اورمنامہ کی بعد دیگر مقامات بھی دکھائے گئے ہیں ۔ ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاں مرتدین کے فوجی اور اللہ کے دشمن پائے جاتے ہوں وہاں جہاد لازم ہے ۔
واضح رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کا پانچواں بحری بیڑا موجود ہے اور برطانوی فوجی اڈا بھی زیر تعمیر ہے۔ امریکی پانچویں بحری بیڑا کے ترجمان کمانڈر بل اربن کا کہنا تھا کہ امریکی حکام اس ویڈیو کے بارے میں آگاہ ہیں تاہم اس حوالے سے کئے جانے والے ضروری حفاظتی ا قدمات کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ۔
جبکہ ایک غیر ملکی خر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں دہشت گردوں اورانتہا پسندوں کی سرگرمیوں بارے ہوشیار ہیں۔ اوراس سلسلہ میں تمام ضروری حفاظتی اقدام کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button