سماء گروپ کالعدم سپاہ صحابہ کا میڈیا ونگ بن گیا ! صحافی کے روپ میں دہشتگرد سرگرم
شیعیت نیوز: کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کی شاگرد ونگ کے سابق عہدیدار عارف محمود نے صحافت کی نقاب تو اوڑھ لی لیکن کردار وہی دہشت گردانہ و متعصبانہ ہی رہا. مذکورہ دہشت گرد امریکی سامراج کی فنڈنگ سے چلنے والے نیوز چینل سماء میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے ہم مسلک شیعہ شہریوں اور برادر پڑوسی ملک ایران کے خلاف زہر افشانی کو معمول بنا رکھا ہے. وہ خود ہی عدالت بن کر فیصلے بھی صادر کررہا ہے گویا ملزم سزا سنائے جانے سے قبل ہی میڈیا ٹرائل کے ذریعے مجرم بھی ہوگئے. دنیا بھر میں پاکستان کو اپنی دہشت گردی سے بدنام کرنے والی سپاہ صحابہ اور طالبان وغیرہ کے دہشت گردوں کی دہشت گردی پر خاموش رہنے والے اس متعصب فرقہ پرست شخص کی زہر افشانی کے باوجود پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے وابستہ ہر فرد دہشت گرد ہوتا ہے خواہ وہ صحافت کی نقاب ہی کیوں نہ اوڑھ لے.