پاکستان

امت اخبار : حلب کی آزادی کی آڑ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا ،حکومت فوری نوٹس لے

شیعیت نیوز: شام کے شہر حلب کے بارے میں ایک بار پھر منظم سوشل میڈیا کمپین کے ساتھ مخصوص سوچ کا میڈیا سرگرم  ہے ظاہر ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ایسی ایسی چیزیں پوسٹ کیں جارہی ہیں کہ جس دیکھ کر خود حلب والے بھی پریشان ہوں اور کہیں کہ کیا کوئی اور حلب بھی ہے جہاں یہ سب کچھ ہوا ہے ؟

شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حلب کے حوالے سے عالمی جھوٹی پروپگنڈا مہم میں پاکستان کے تکفیری بھی شامل ہیں جبکہ امت اخبار نے ان میں سبقت حاصل کرلی ہے، جھوٹ پر مبنی ، گذشتہ روز سے جاری امت اخبار حلب کی آزادی پر ایک جانب نوحہ کناں ہے تو دوسری جانب شیعہ مسلمانوں کے خلاف بھی مسلسل ہزاہ رسائی کررہا ہے، داعشی دہشتگردوں کی حمایت میں وایلا کرنے والا اخبار یمن میں سعودی جارحیت پر خاموش تماشی بناہوا ہے۔

جھوٹ کی انتہاء ہے کہ فلسطین اور دیگر جہگوں پر ہونے والے مظالم حلب کے مظالم بنا کر پیش کررہے ہیں جس پر کوئی پوچھنے والا نہیں ،دوسری جانب یہ اخبار شیعہ مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کرکے عام مسلمانوں کے جذبات کو بھی بھڑکا رہا ہے،جو نیشل ایکشن پلان کی بھی خلاف ورزی ہے ، حکومت پاکستان اس ایشو پر فوری کاروائی کرتے ہوئے داعشی فکر پھیلانے والے امت اخبار کے خلاف کاروائی کرے جو پاکستان میں شام کی جنگ کو اپنی نفرت آمیز تحریر اور خبر نگاری کے ذریعہ پاکستان میں پھیلارہا ہے، اسطرح کی خبر نگاری سے ناصر ف پاکستان کا امن تباہ ہوگا بلکہ شدت پسند میں بھی مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button