کوئٹہ : تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار علی حیدر شہید
شیعیت نیوز: گزشتہ رات کوئٹہ میں نواں کلی نزد بلال جنرل اسٹور کے پاس تکفیری دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڈی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں سپاہی حیدر علی ولد سلمان علی شہید ہوگئے تھے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ملک دشمن دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت ) رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے حیدر علی نامی ایف اہلکار کو شہید کردیا تھا، اطلاعات کے مطابق شہید کی میت ایف سی ہسپتال منتقل کی گئی جہاں سے قانوں کاروائی کے بعدامام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد میں منتقل کیا گیا، جہاں انکی نماز جنازہ اداکی گئی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ر ا کی حمایت حاصل ہے جسکی ایما پر و ہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ گشدیگی کو بڑھاوا دیتی رہتی ہے، گذشتہ دنوں ہی ایک شیعہ محنت کش علی خان کو ان دہشتگردوں نے سیٹیلائٹ ٹاون کے علاقہ میں شہید کردیا تھا۔