مقاومتی محور کی کامیابی نے تکفیری گروہ داعش کو پسپا کردیا
لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے نائب جنرل سیکرٹری نےکہاہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی مختلف علاقوں سے پسپائی کو مقاومتی محور کیلئےایک عظیم فتح کے طورپر تصور کیا جاتا ہے۔ لبنان کی ریفارم ویونٹی مومنٹ کے صدر شیخ شریف ماہر عبدالرزاق کی سربراہی میں ایک وفد کےساتھ ملاقات میں ’’شیخ نعیم قاسم ‘‘نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی مختلف علاقوں سے پسپائی کو مقاومتی محور کیلئےایک عظیم فتح کے طورپر تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نےکہاکہ تکفیری دہشتگردوں کےخلاف مقاومتی محور کی حمایت میں علمائےکرام کی حمایت وموقف قابل ستائش ہے کیونکہ تکفیری عناصر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف رہےہیں اوروہ مسلمانوں کو خالص دین محمدی دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک مقاومت حزب اللہ اوراس کےاتحادی استقامت کا مظاہرہ کررہےہیں اورحزب اللہ کو اسکے اتحادیوں سے دور کرنے کی دشمنوں کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔ حزب اللہ کے سینئرممبر نےکہاکہ صبر ،تحمل اورہمت کےساتھ حزب اللہ اوراسکے اتحادیوں کو مقامی اورعلاقائی کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔
اس ملاقات میں شیخ عبدالرزاق نےکہاکہ شیخ نعیم قاسم کےساتھ ملاقات کااصل مقصد ملکی اورغیر ملکی کامیابیوں پر سید حسن نصراللہ کو مبارکباد پیش کرنا ہے۔ انہوں نےتاکید کےساتھ کہا کہ لگن ،ہمت اورقربانی کےساتھ مقاومتی فورسز لبنان کو امن وسلامتی واستحکام فراہم کرسکتےہیں۔ انہوں نےیہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم سبھی کو مقاومتی محور میں آگے آنا چاہئےکہاکہ ہم اسے ایک مذہبی ذمہ داری تصور کرتے ہیں کیونکہ مقاومتی فورسز لبنان اورعلاقے کے تحٖفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کررہی ہے۔