ایران

ملت ایران کی کامیابی کا راز، قیادت پر اعتماد ہے : جنرل قاسم سلیمانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کی سپاہ پاسداران کی القدس بريگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے شہداء محافظین حرم کی یاد میں منعقد پروگرام میں کہاکہ صدر اسلام سے اب تک رہبری اور ملت ہمیشہ سے ایک دوسرے کے ساتھ رہیں ہیں، کامیاب رہے ہیں اسی اتحاد و یکجہتی نے اسلام کو کامیاب و کامران بنایا ہے۔
جنرل سلیمانی نے کہا کہ متزلزل اور مشکوک انسان اپنے حتمی ہدف تک نہیں پہنچ سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط اور محکم ارادے کے حامل انسان ہی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔ القدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا کہ تاریخ میں جب بھی تاریکی اور انحراف وجود میں آیا اس کی اصل وجہ دشمنوں کی صحیح درک کا نہ ہونا یا اپنے اہداف پر صحیح طریقہ سے اطمینان حاصل نہ ہونا ہے۔
جنرل سلیمانی نے ملت ایران کی کامیابی کی دوسری خصوصیت، خدا وند متعال پر ایمان قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت ایران کے انقلاب کو 30 سال کا عرصہ ہو رہا ہے اس کے باوجود قوم اپنی پائمردی کا مظاہرے کرتے ہوئے عزت کے ساتھ اپنی راہ سعادت کو جاری رکھے ہوئے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی جوان نسل، اپنے اباء و اجداد کی طرح خدا پر ایمان رکھتے ہوئے اپنے کامیابی کے اپنے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت اور سربراہی پر اعتماد، قوم و ملت کی کامیابی کا راز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button