دنیا

برطانیہ کی شہری بسوں کے ذریعے صلح نبوی(ص) کی ترویج

شیعیت نیوز: ربیع الاول کا مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے نزدیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے چونکہ اس مہینے میں اس آخری نبی کی ولادت ہوئی جو عالم انسانیت کے لیے صلح اور امن کا پیغام لے کر آیا۔

اسی پیغام کو عام کرنے کی غرض سے برطانیہ کے مسلمانوں نے ایک تنظیم تشکیل دے کر پورے ملک میں چلنے والی بسوں پر ایسی تصویریں نصب کیں کہ جن پر پیغمبر اکرم(ص) کی حدیثیں لکھی ہوئی ہیں یا کوئی ایسا پیغام لکھا ہوا ہے جو آپ (ص) کی رحمت اور محبت پر دلالت کرتا تھا۔

اہلیبت نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی مسلمانوں کی اس تبلیغی تنظیم نے ۱۲۸ بسوں پر ایسی تصاویر نصب کیں جن پر پیغمبر اکرم(ص) کی یہ حدیث لکھی ہوئی تھی: ’’ صلح اور دوستی کو ترویج دو اور لوگوں کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ‘‘۔

اطلاعات کے مطابق، سترہ ربیع الاول یوم ولادت رسول اسلام (ص) اس ملک کے مسلمان مختلف مقامات پر جشن اور محافل منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر مسلمانوں میں میٹھائی اور پھل تقسیم کریں گے جس کے ساتھ ساتھ پیغمبر رحمت کے صلح اور دوستی پر مبنی پیغامات کو نشر بھی کریں گے۔

اس ملک کے اسلامی مراکز نے حکومتی مقامات کے ساتھ ہم آہنگی کر کے برطانیہ کے چند بڑے شہروں؛ لندن، مانچسٹر، برمنگھم اور گلاسگو میں ۱۲۵ مقامات پر بڑے اجتماع اور جشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button