مشرقی قدس میں صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی زخمی

02 دسمبر, 2016 00:00

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی غاصب فوج نے مشرقی قدس میں دسیوں فلسطینوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی قدس میں "ابودیس” نامی محلے میں اسرائیلی مسلح افواج نے دسیوں فلسطینی مسلمانوں کو شدید زخمی کر دیا ہے۔غاصب فوجی اہلکاروں نےفلسطینی جوانوں پر ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے گولے بھی فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں کئی مسلمان زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گیس اور گولیوں سے 39 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یاد رہے صہیونی فوج فلسطینوں پر مختلف بہانوں سے حملے کرتی رہتی ہے۔

2:06 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔