پاکستان

ملی یکجہتی کونسل سے مایوس رہنماوں نے امت واحدہ فورم تشکیل دیدیا

شیعیت نیوز: اسلامی فرقوں میں آہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے بنائے گئے فارم ملی یکجہتی کونسل کے بعد امت واحدہ فارم بھی تشکیل پا گیا ہے ، بتایا جارہا ہے کہ یہ ادارہ ملی یکجہتی کونسل کی کارکردگی سے مایوس مذہبی رہنماوں نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں تشکیل دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں دینی اقدار کی سر بلندی،مذہبی اور مسلکی ہم آہنگی،افہام و تفہیم،دینی مشترکات کے فروغ،معاشرے میں مذہبی رواداری کےلیئےجدوجہدکرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور اس مقدس مقصد کے حصول کی خاطر مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کیلئے گزشتہ روزلاہور کے ایمبیسیڈر ہوٹل میں ’’امت واحدہ‘‘ پاکستان کا پہلا رسمی تاسیسی اجلاس منعقد ہوا جس میں ۳۸ علماء ومشائخ اورتنظیمی تجربہ کار ساتھیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سید ضیاء اللہ شاہ بخاری متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان، پیر سید محمد معصوم حسین نقوی صدر جمیعت علماء پاکستان نیازی ، علامہ محمد امین شہیدی ،حافظ اکبر علی نقش بندی جمیعت علماء پاکستان نظریاتی،پیر سید کونین حید ربخاری جمیعت علماء پاکستان نظریاتی، محمد ریحان طاہر قادری جمیعت علمائےپاکستان، محمد عثمان علی جلالی جمعیت علمائےپاکستان نورانی،محمد حذیفہ بخاری متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان ،پیرسید محمد صفدر شاہ گیلانی آستانِ حیدر کندیاں ضلع میانوالی،مفتی محمدآصف نعمانی جمیعت علماءپاکستان نظریاتی، پیر اختر رسول قادری آستان حق باہو، ،سید اسامہ بخاری،متحدہ جمیعت اہل حدیث پاکستان،محمد عاکف طاہرایڈووکیٹ،محمد سلمان علی صوفی کونسل،محمد احمدوینس ایڈووکیٹ،شہزادہ علی ذوالقرنین ،،محمد جعفر ماجد اعوان انجمن طلباء اسلام، سید محمدعلی جعفری ،علامہ محمد حیدر علوی،سید خزیمہ ضیاء بخاری متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان، انجم رضا المصطفےٰ فاؤنڈیشن، مسعود چوہدری ، سید یوسف صدیقی جامعہ اسلامیہ سیراج العلوم، صاحبزادہ نعیم عارف نوری جامیہ غوثیہ سبزہ زار، کے علاوہ متعدد علماء مشائخ اور دانشوروں نے شرکت کی

واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے تشکیل دی گئی تھی تاہم ایک مخصوص تکفیری مکتب فکر کی اکثریت کی وجہ سے کونسل فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں اپنے اہداف مکمل نا کر پائی ، جبکہ ملی یکجتی کونسل نامی ادارہ ملک کے اکثریتی مسالک کی نمائندہ سے بھی خالی تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button