جھنگ ضمنی انتخابات: داعش اور لشکرجھنگوی کے دہشتگرد کی الیکش کمپین جاری، پنجاب حکومت خاموش
شیعیت نیوز: جھنگ میںپی پی 78 کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر کالعدم لشکر جھنگوی اور داعش کی حامی امیدوار منصور نواز جھنگوی کی کھلے عام الیکشن کمپین جاری ہے اور حکومت پنجاب خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت منصور نواز جھنگوی کالعدم لشکرجھنگوی اور سپاہ صحابہ کے سرغنہ دہشتگرد حق نواز جھنگوی کا بیٹا ہے، منصور نواز جھنگوی کو کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق کا قریبی تصور کیا جاتا ہے، جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ملک اسحاق کے ان کاونٹر کے بعد لشکر جھنگوی کی قیادت منصور نواز جھنگوی کے پاس ہے، ملک اسحاق پاکستان میں داعش کے سیٹ اپ کو پھیلارہا تھاخفیہ اداروں نے اسے واصل جہنم کردیا بعد از خفیہ طور منصور نوا ز جھنگوی دہشتگرد ملک اسحاق کے نامکمل کاموں کو مکمل کررہاہے۔
تشویش اس بات کی ہے کہ حکومت پنجاب صورتحال واضح ہونے کے باوجود آنکھیں بند کیئے بیٹھی ہے، دہشتگرد منصور نواز اعلانیہ اپنی الیکشن مہم چلارہا ہے، اطلاعات کے مطابق حق نواز جھنگوی کی دہشتگردہ زوجہ اور منصور نواز کی ماںبھی گلی گلی اس دہشتگرد کی الیکشن کمپین کے لئے نکل پڑی ہےتاہم قانوں نافذکرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
جھنگ کی اس صورتحال پر پرامن پاکستانی شہریوں کو تشویش ہے کہ پرامن شہریوں کو نیشنل ایکشن پلان کے نام پر زردکوب کرنے والی پنجاب و وفاق حکومت جھنگ میں دہشتگردوں کی سیاسی نقل و حرکت پر خاموش تماشی بنی کیو ں بیٹھی ہے؟
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دہشتگرد منصور نواز جھنگوی پر نیشل ایکشن پلان کا اطلاق نہ ہونا کہیں قومی اثاثوں کو سیاسی و قومی دھاروں میں لانے کی سازش تو نہیں؟