مشرق وسطی
شام کے شہر حمص میں جنگ بندی کا اعلان
مغربی شام کے شہر حمص کے "حی الوعر” علاقے میں شامی فوج اور نام نہاد اعتدال پسند مسلح گروہوں کے درمیان پانچ روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ عارضی جنگ بندی آج منگل کے دن شروع ہوگی اور سنیچر کی شام تک جاری رہے گی۔
روس نے اس جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ضمانت فراہم کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں حمص کے الوعر علاقے سے دہشتگردوں کے انخلاء کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت سات سو بیس دہشتگرد اپنے اھل خانہ کے ہمراہ اس علاقے سے چلے گئے تھے لیکن دہشتگردوں کی خلاف ورزیوں کی بنا پر یہ معاہدہ ادھورا رہ گیا تھا۔