پاکستان

پچیس نومبر شہید علی ناصر صفوی کا 16واں یوم شہادت

شہید علی ناصر صفوی ملت جعفریہ پاکستان کے صف اول کے شہداء میں سے ہیں ۔ جنہیںان کی زوجہ محترمہ کے ہمراہ پاکستانی مسلح دستوں اور امریکی ـسی آئی اے کے مشترکہ آپریشن کے دوران ٢٥نومبر ٢٠٠٠ کو شہید کردیا گیا تھا۔
اُنکے رشتہ داروں اور ساتھیوں کے مطابق انہیں ٢٥نومبر٢٠٠٠ء کے نصف شب کو پاکستانی آرمڈ فورسزکے اہلکاروں اور امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے مشترکہ آپریشن کے دوران انتہائی سفاکانہ انداز میں چکوال ڈسٹرکٹ کے علاقے جوہرآباد میں شہید کر دیاگیا تھا۔وقت شہادت شہید علی ناصر صفوی کی ضعیف والدہ اور دو معصوم بچیاں بھی ان کے ہمرہ تھیں جس وقت انکو مشترکہ آپریشن کے دوران ان کی زوجہ کے ہمراہ ان کے جوہر آباد(چکوال) میں واقع مکان میں شہید کردیا گیا تھا۔
شہیدعلی ناصر صفوی ملت جعفریہ پاکستان کے وہ پہلے شہید ہیں جنہیں امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے پاکستانی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل کیابلکہ انکی زوجہ محتر مہ بھی اس سفاک آپریشن کے دوران شہید کر دی گئیں اور اپنے پیچھے دو معصوم بچیاں اور ضعیف والدہ کو اللہ اور محمد و آل محمد کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے۔
باوثوق ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا کہ، شہید ناصر صفوی کے خلاف پورے آپریشن کی سی آئی اے کی ہائی کمانڈ نے براہ راست نگرانی کی اور انکی خواہش تھی کہ شید صفوی کو زندہ گرفتار کیا جاسکے لیکن غلام مولا حسین نے اپنے آقا کی سنت پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا لیکن ظالموں کے ہاتھوں ذلت و رسوائی قبول نہ کی۔
ڈسٹرکٹ خوشاب، جوہرآباد پولیس نے شہید کے اہل خانہ اور احباب کی مسلسل کو ششوں کے باوجود بھی انکے ماورائے عدالت قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کی اور نہ ہی سیشن جج نے اس پر کوئی کاروائی کی ۔ جبکہ شہید کے اہل خانہ کی کوششوں کے سبب لاہور ہائی کورٹ نے شہید ناصر صفو ی اور انکی زوجہ کے ماورائے عدالت قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا جس کو حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
لیکن بزرگ علماء اور شہید کے ساتھیوں کی زبردست جدوجہد اور سپریم کورٹ میں اپیل کرنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈر جاری کردیئے، کہ وہ شہید ناصر علی صفوی کی ماورائے عدالت قتل کی ایف۔ آئی۔ آر درج کی جائے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا شہید مظلوم ناصر صفوی کے ماورائے عدالت قتل کی ایف ۔آئی۔ آر کے اندراج کا حکم ثابت کرتا ہے کہ شہید واقعاً مظلوم اور بے گناہ قتل کردیئے گئے۔وہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے بڑے اہم اور قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور انھوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کی سر بلندی اور استعمار کی سازشوں کے خلاف گذار ی۔
شہید ناصر صفوی امام زمانہ عج کے سچے سپاہی تھے انکی شہادت ہمیں اسلام اور راہ اہلبیت پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے۔وہ صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی کی قیادت میں اسلام کی خدمت میں مصروف تھے۔

نوٹ : ۔ شیعیت نیوز اپنے قارئین سے ملتمس ہے کہ شہید مظلوم اور ان کی مظلوم اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے ایک سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائیں اور شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجالس کا اہتمام کرکے اپنے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button