پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ملت جعفریہ کے قتل عام سمیت سیکورٹی ایشوز پرتبادلہ خیال کیا۔

کراچی (شیعت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نےانسپکٹر جنرل سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ سے ملاقات کی اور سندھ بھر میںکالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں، اہل تشیع کے قتل عام سمیت سیکورٹی ایشوز پرتبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں میں علامہ مبشر حسن، علامہعلی انور جعفری، علامہ نشان حیدر ساجدی، میر تقی ظفر اور ثمر زیدی شاملتھے۔ رہنماؤں نے آئی جی سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میںکالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سکھر ، کراچی اور خیرپور میںسندھ پولیس میں شامل بعض افسران ملت جعفریہ کیخلاف سازشوں میں مصروف عملہیں، جس پر پوری ملت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، ظلم کیخلاف آواز بلندکرنے کی اجازت اس ملک کا آئین دیتا ہے تو کس قانون کے تحت مظلومیت کیآواز اٹھانے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا ٹی جاتی ہے، کراچی بھر میں محرمالحرام کے دوران جو ٹارگٹ کلنگ ہوئی اس پر اب تک کیا پیش رفت ہوئی، سندھپولیس ہمیں اس پر اعتماد میں لے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیسکے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی شکایاتکا فوری ازالہ کیا جائے اور ڈی آئی جیز کی سطح پر بھی ملاقاتیں رکھیجائیں تاکہ کیس ٹو کیس فالو اپ کیا جاسکے۔ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا کہ ظلمکے خلاف آواز بلند کرنا ہر پاکستانی شہری کا حق ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھکے احکامات کی روشنی میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرز

واپس لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button