مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں اذان پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غرب اردن کی مسجدوں سے آذان کی پابندی کے تعلق سے صیہونی حکومت کی کوششیں ناکام رہیں گی-

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کےرکن محمود الزھار نے غزہ میں ایک نو تعمیر مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت غرب اردن کی مساجد میں اذان پر کسی بھی قیمت پرپابندی عائد نہیں کرسکے گی – انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں جو اذان دی گئی ہے جلد ہی وہ دائمی پر طور پر وہاں شروع ہو جائے گی –

محمود الزھار نے کہا کہ غزہ میں مسجد کی تعمیر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس علاقے کے فلسطینی مسلسل ترقی و پیشرفت کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں اور صیہونی دشمن تباہی و بربادی کی جانب جارہاہے – انہوں نے فلسطینی علاقوں کے کلیساؤں سے اذان دئے جانے کے اقدام پر عیسائی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سن کر کسی کو تعجب نہیں ہونا چـاہئے کہ جلد ہی اسرائیلی پارلیمنٹ سے بھی ہمیشہ کے لئے اذان کا عمل شروع ہوجائے گا –

متعلقہ مضامین

Back to top button