پاکستان

راولپنڈی:چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں چہلم سید الشہداء کے جلوس کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، ایف آئی آر بنی تھانہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی، ایف آئی آر میں جلوس کے منتظمین کے خلاف جلوس کے اوقات کار کی خلاف ورزی، انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے اور عوام الناس میں اشتعال پیدا کرنے کےالزامات لگائے گئے ہیں۔
جلوس چہلم امام حسین علیہ السلام کے منتظمین کے خلاف 147/341 ، 145/143 ، 149/143 ، 16 ایم پی او اور 144 پولیس آرڈر 2002 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر 13 منتظمین جلوس اور دیگر 150 افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی ہی میں امام بارگاہ کرنل مقبول حسین کے بانی پر سائونڈ ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت، گلگت پارا چنار کے ماتمی حلقے، ناصران مہدی ماتمی حلقوں، شاہ چن چراغ کے عزاداروں کے خلاف تھانہ بنی اور تھانہ نیو ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرلی گئیں ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اب تک 6 لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ دو کو رہا کر دیا گیا اور چار افراد کو تھانہ نیوٹاؤن نے گرفتار کرکے تھانہ گنجمنڈی کی حوالات میں بند کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button