دنیا
یورپ میں تکفیری گروہ داعش کا خطرہ
ہالینڈ میں دہشتگردوں کے خلاف مہم کے کاڈینیٹر ڈیک اسکوف نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے ساٹھ سے اسی دہشتگردوں کو یورپ میں حملے کے لئے تیعنات کردیا ہے
ہالینڈ میں دہشتگردوں کے خلاف مہم کے کاڈینیٹر ڈیک اسکوف نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے ساٹھ سے اسی دہشتگردوں کو یورپ میں حملے کے لئے تیعنات کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش نے ان دہشتگردوں سے کہا ہے کہ وہ شام اور عراق میں داخل نہ ہوں لیکن یورپ میں حملوں کے لئے آمادہ رہیں۔
ہالینڈ کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ شام میں عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کے لئے جاری فوجی کاروائی اس دہشتگرد گروہ کے منتشر ہونے کا باعث بنی ہے اور یہ فوجی کاروائی پناہ گزینوں کے تدریجی اضافے پر منتج ہوسکتی ہے کہ جو ہالینڈ سمیت یورپی ملکوں کی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔