فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کا قانون منظور کرلیا گیا

18 نومبر, 2016 00:00

صیہونی حکومت نے صوبہ قلقیلیہ میں واقع فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کا حکم جاری کردیا۔

فلسطین کے اطلاعاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے صوبہ قلقیلیہ کے نبی الیاس، عزون اور عزبہ الطبیب علاقوں میں واقع فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر قبضہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے تا کہ صیہونی کالونیوں کے درمیان سڑک تعمیر کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق علاقے میں رہائش پذیر فلسطینیوں نے اس سے قبل صیہونی عدالت کو ایسے ثبوت پیش کئے تھے کہ ان سڑکوں کی تعمیر فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے کی غرض سے کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی پارلیمنٹ نے بھی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے قانون کا پہلا حصہ منظور کرلیا ہے۔

5:25 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔