جنوبی یمن میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک
یمن میں فوج اور رضاکار فورس کے ساتھ جھڑپ میں سعودی عرب کے پینتیس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں –
شیعت نیوزکی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی فوجی ، جمعرات کی صبح جنوبی یمن کے صوبہ تعز کے الوازعیہ ضلع میں ہلاک ہوئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس ،ایک بار پھر الاقراض کی الشجر پہاڑیوں اور اس کے مضافاتی علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے – اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے-
صوبہ الضباب کے الربیعی علاقے سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ہوگئی ہے- تھوڑی دیر قبل بھی یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع نجران شہر میں عرب اتحاد کے فوجیوں کے اڈے پر میزائلی حملے کئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق شہرنجران میں آل حماد جیسے بعض سعودی ٹھکانوں کو بھی میزایلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے-
دوسری جانب یمنی فوجیوں نے الطلعہ کے علاقے میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانے پر میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں سعودی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے- ان کارروائیوں میں اتحادی فوج کے الھرم اور الشبکہ علاقوں کو بھی نقصان پہنچا ہے –
جمعرات کی صبح یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے جازان شہر میں واقع المعزاب اڈے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پوری چھاؤنی جل کر راکھ ہوگئی – سعودی عرب بعض عرب ممالک کا اتحاد قائم کرکے مغرب باالخصوص امریکہ کی مدد و حمایت سے گذشتہ بیس مہینوں سے زیادہ عرصے سے غریب ملک یمن کو اپنی جارحیتوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے-