مقبوضہ فلسطین

نئی دہلی میں اسرائیلی صدر کی آمد کے خلاف مظاہرہ

ہندوستانی طلبا نے نئی دہلی میں مظاہرہ کرکے اسرائیلی صدر سے اپنے ملک سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نئی دہلی میں منگل کے روز "اسرائیل مردہ باد” ، "امپیریل ازم مردہ باد” اور "فلسطین زندہ باد” کے نعرے لگائے اور غرب اردن اور غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی نیز اسرائیلی صدر ریووین رولن سے ہندوستان سے چلے جانے کا مطالبہ کیا-

مظاہرین نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت سے اپنے تعلقات منقطع کرلے- مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونیوں کے جاری مظالم کا خاتمہ کرے- مظاہرین نے کوشش کی کہ صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کریں تاہم پولیس نے مظاہرین کی یہ کوشش ناکام بنا دی-

اسرائیلی صدر ریووین رولن، ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی کی دعوت پر ہندوستان کے چھ روزہ دورے پر ہیں- ہندوستانی مسلمان بھی اس دورے کے خلاف جمعے کو، نماز جمعہ کے بعد نئی دہلی میں مظاہرے کریں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button