دنیا

حمکت یار کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی تیاریاں

افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ حمکت یار کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے عنقریب نکال دیا جائےگا۔

رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ اور امریکہ کا ایک آٹھ رکنی وفد حزب اسلامی کے خلاف پابندیوں کے خاتمے اور حکمت یار کا نام بلیک لیسٹ سے نکالنے کے معاملے پر گفتگو کے لیے کابل پہنچ گیا ہے۔ یہ وفد گلبدین حمکت یار کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی غرض سے حزب اسلامی کے نمائندوں اور افغان حکام سے ملاقات کرے گا۔ حکومت افغانستان نے دوسال کے مذاکرات کے بعد ، انتیس ستمبر کو حزب اسلامی کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔حزب اسلامی کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ اور حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا معاملہ مذکورہ امن معاہدے میں شامل تھا۔ افغانستان کے متعدد سیاسی رہنماؤں نے حمکت یار اور اس کے بعض ساتھیوں کو مراعات دینے کے سرکاری فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔امن معاہدے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سیاسی معاملات میں گلبدین حکمت یار کا کردار کم ہوگیا ہے اور انہیں پہلے والی حثیت حاصل نہیں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button