دنیا

نائیجریا: کونو سے زائیریا اربعین واک پر ایک بار پھر سعودی نواز نائیجرین فوج کا حملہ

شیعیت نیوز: نائیجریا کی سعودی نواز فو ج نے کونو سے زائیر یا تک اربعین واک کرنے والے شیعہ عزاداروں پر آنسو گیس اور اشتعال انگیز فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق اس حملہ میں کئی عزادار زخمی ہوئے ہیں جبکہ زائریا کی جانب پیادہ روی کرنے والے زائیرین میں خواتین، بچے، بزرگ اور جوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کونو سے زائریا جانے والے عزاداروں پر بوکو حرام نامی تنظیم نے خودکش حملہ اور لشکر کشی کی تاہم روان سال نائیجریا کی سعودی نواز فوج نے بوکو حرام کی جگہ لے لی ہے۔

گذشتہ سال ہی شہاد ت امام رضا علیہ سلام کی مجلس عزا پر فوج نے حملہ کردیا تھا اس حملے میں ہزار عزادار شہید جبکہ نائیجریا میں شیعوں کے قائد شیخ زکزکی کو گرفتار کرلیا تھا، اس واقعہ میں شیخ زکزکی شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق نائیجریا کی فوج جو سعودی عرب کی قریبی اتحادی ہے نائیجریا میں شیعہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خوف ذدہ ہے اور اس طرح شیعہ مسلمانوں کو دبانے کی ناکام کوشیش کررہی ہے۔

دھیاں رہے کہ کچھ دنوں قبل نائیجریا کی قاتل آرمی کا سربراہ پاکستان آیا تھا،ذرائع کے مطابق وہ پاکستان سے اسلحہ کی تجارت کرنا چاہتا ہے، یہی اسلحہ بعد میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا، لہذا پاکستانی شیعہ فوراً نائیجریا کے مظلوموں کے لئے کھڑیں ہوجائیں اور اپنے پاک ملک کو اس قاتل آرمی سے معاہدہ کرنے سے روکیں۔

081235be-b484-45cf-9eb9-ca94cecc2ef0.jpg

cf1fe2ea-eb22-4b9c-b58c-44a5b6db94e3.jpg

644d0ecf-9d22-417b-9cfc-7d06dd506b03.jpg

 

952f55cd-a40b-4c52-84ed-5ee9523d13e6.jpg

 

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button