مشرق وسطی

شام کے بعض دیگر علاقے بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شام کی فوج نے دارالحکومت دمشق کے دیگر مضافاتی علاقے بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے ہیں-

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دمشق کے مضافاتی علاقے خان الشیخ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے اس علاقے میں دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی ہے-

شامی فوج نے شمالی شام میں واقع حلب کے مشرق میں جیش الفتح کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا- صوبہ قنیطرہ کے مضافات میں بھی شامی فوج کے حملوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ایک اڈہ تباہ ہوگیا اور متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے-

درایں اثنا شامی فوج نے مغربی حلب کی منیان کالونی کے مضافات میں دہشت گردوں کے آخری اڈے کو بھی جو ابھی جلد ہی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوا تھا ، تباہ کردیا ہے- اس کارروائی میں اسلحے کے ایک گودام پر شامی فوج کا قبضہ ہوگیا ہے- منیان کالونی کے بعض لوگ اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے ہیں-

ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے صوبہ دیرالزور میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا- اس کارروائی میں روسی فوج نے بھی حصہ لیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button