پاکستان

دہشتگرد احمد لدھیانوی کو ناہل قرار دلوانے میں علامہ ساجد نقوی کا کردار ہے، شیعہ علما ء کونسل کا دعویٰ

شیعیت نیوز: جھنگ کے ضمنی الیکشن پی پی 78 پر ہونے والےضمنی انتخابات میں لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم دہشتگرد جماعت کے رہنما احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دیدیا ہے، اس حوالے سے شیعہ علما ء کونسل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس قابل تحسین عمل میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی لیگل ٹیم کا کردار ہے، جبکہ دوسری جانب ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق احمد لدھیانوی کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے کورٹ میں درخواست مسلم لیگ ن کے شیزار اکرام جوکہ شیخ وقاص اکرم کے بھائی ہیں نے درج کروائی تھی ۔

جھنگ پی پی 78: شیراز اکرام کی اپیل پر دہشتگرد مولانا لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی مسترد

تاہم شیعہ علما ء کونسل بھی دعویٰ کررہی ہے کہ دہشتگرد تنظیم کے سربراہ کو انکی لیگل ٹیم نے کالعدم قرار دلوایا ہے،شیعہ علماء کونسل کے دعویٰ کے مطابق ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 78میں شیعہ علماء کونسل جھنگ کے ضلعی صدر سید مسعود الحسن ترمذی کی جانب سے مظفر عباس کے کاغذات جمع کرواکر ریٹرننگ آفیسر کے پاس تکفیری گروہ کے سربراہ کیخلاف مکمل اثاثے ظاہر نہ کرنے پر اعتراض داخل کئے گئے ۔جس پر تکفیری سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ریٹرننگ آفیسر کو حلفیہ بیان دیا تھاکہ اس سے سہواً غلطی ہو گئی ہے اسے درست کیاجائے جس پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ٹھوس دلائل و شواہد کے باوجود کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ اس فیصلے کو علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کوا لیکشن ٹربیونل ہائی کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ کیا اور اس پر عملی کام شروع ہوا، کیس تیارکرنے کیلئے لیگل ایڈوائزر سید سکند عباس گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، جھنگ سے ضلعی صدر سید مسعود الحسن ترمذی ،نائب ضلعی صدر مظہر عباس قدیانہ ایڈو کیٹ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنی اور انہوں نے لاہور میں پیر کلیم احمد خورشید سینئرایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سید ذوالفقار علی بخاری سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سے مشورہ کیا تو وکلا نے یقین دہانی کرائی کہ کیس بہت مضبوط ہے تکفیری گروہ کے کاغذات نامزدگی مستر د ہو جائے گی ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی کی شب روز محنت کے بعد آج اپیل نمبر 04-A/2016 الیکشن ٹربیونل مسٹر جسٹس قاسم خان اور مسٹر جسٹس شمس محمودمرزالاہور ہائی کورٹ لاہور بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹھوس اور قانونی دلائل کی روشنی میں تکفیریوں کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات مسترد کر تے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا ۔

یہ کام قابل ستائش ہے جس نے بھی کیا اور ملک میں اسطرح کی روایت قائم ہونا ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے فائدہ مند ہے، ان دہشتگرد جماعتوں کو کبھی بھی ملک کی مین اسٹریم سیاست میں وارد ہونے کا موقع فراہم نہیں کرنا چاہئے ، کیونکہ یہ دہشتگرد اسمبلیوں اور قانوں کا سہارا لے کر اپنے مغموم عزائم پورے کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button