میں مجالس پر حملے روکوانے کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہوں، طاہر اشرفی
شیعیت نیوز: پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے مکہ مکرمہ پر مبینہ حملے کے حوالے سے اسلامی سربراہی کانفرس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ نے مکہ مکرمہ پر کئے جانے والے مبینہ حملے کو عالم اسلام اور مسلمانوں پر حملہ قرار دیا۔
دوسری جانب طاہر اشرفی نے کہا کہ کراچی میں مجالس پر حملے اور ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرنے کیلئے ہم حکومت سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ کراچی میں مجالس پر حملہ کرنے والے مولانا شدت پسند اور فرقہ وارانہ تنظیمیں مولانا سے رابطہ میں ۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر صرف وزیراعظم کا نہیں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہئیے۔ وزیراعظم کو سی پیک کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے شہریوں کے تحفظات کا احترام اور شکایات کا ازالہ کرنا چاہئیے۔