سعودی عرب

سعودی عرب کےیمن پر جاری حملے

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی جارحیت بدستور جاری ہے جس میں مزید متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعے کی شام مغربی یمن کے صوبے حدیدہ کے علاقے بیت الفقیہ پر بمباری کی جس میں تین یمنی عام شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جیزان اور عسیر نامی صوبوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یمنی فوج نے سعودی عرب کے صوبے جیزان میں پانچ دیگر قصبوں اور دیہاتوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button