امت اخبار کے ایڈیٹر رفیق افغانی پر افغانستان کی خفیہ ایجنسی سے رابطوں کا انکشاف
شیعیت نیوز: باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امت اخبا ر کے ایڈیٹر رفیق افغانی پاکستان کے پروسٹی ملک افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے لئے کام کررہا ہے جسکو پاکستان میں مذہبی انتہاء پسندی کو فروغ دینےاور برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف فضاء ہموار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں اور افواج کو اندورنی مسائل میں پھنسادیا جائے اور سفارتی طور پر کمزور کیا جاسکے، افغان خفیہ ایجنسی کا مقصد افغان وار میں پاکستان کے کردار کا بدلہ لینا ہے۔
امت اخبار کا ایجنڈا پاکستان میں فرقہ وارانہ نفرتیں بڑھنا تاکہ تکفیری دہشت گردوں کا استعمال کرکے ملک کہ اھم افراد کو مسلک کی بنیاد پہ نشانہ بنایا جائے اور دہشتگردی کروا کر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کیا جاسکے.
واضح رہے کہ رفیق افغانی نامی یہ شخص افغان نژاد پاکستانی ہےجیسے پاکستان کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل کا قریبی تصور کیا جاتا تھابعد میں حمید گل سے معمالات خراب ہونے کی صورت میں وہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی NDSکے لئے کام کرنے لگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امت اخبار افغان خفیہ ایجنسی NDSکا دفتر بناہوا ہے جہاں سے تمام خفیہ آپریشن مانیٹر کیئے جاتے ہیں،علاوہ ازین مذہبی انتہا ء پسندی اور فرقہ وارانہ تنظیمیں جو افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کے لئے کام کرتی ہیںیہیں سےہدایت لیتی ہیں، ذرائع نے بتایاکہ کالعدم لشکر جھنگوی کا میڈیا ونگ امت اخبار ہے ، اس کالعدم جماعت کی جانب سے کسی بھی کاروائی کی ذمہ داری قبول کرنے کی میڈیا کو پریس ریلیز امت اخبار کے دفتر سے چلائی جاتی ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ امت اخبار کے دفتر میں کالعدم لشکر جھنگوی کے لیٹر ہیڈز موجود ہیں جو کاروائی کے بعد میڈیا کو اطلاع دینے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی ادارے اس جانب متوجہ ہوچکے ہیں اور بہت جلد کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔