پاکستان

مجالس عزا پر حملہ کرنے والے دو ملزماں گرفتار ، وزیر اعلیٰ سندھ کا دعویٰ

شیعیت نیوز: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک پریس کانفرس میں کہا کہ کراچی میں ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، انھوں نے بتایا کہ کراچی سی ٹی ڈی پولیس نے مشہور قوال امجد صابری اور مجالس عزا پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، انہوں دنوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور انہوں نے امجد صابری،امیر حیدر ایڈوکیٹ سمیت محرم الحرام میں مجالس عزا پر حملہ کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سند ھ نے کہا کہ امجد صابری کو اس لئے قتل کیا گیا کہ وہ مجالس میں جایا کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button