سعودی عرب

شیعہ آبادی والے علاقے پر سعودی سیکورٹی فورس کا حملہ

سعودی سیکورٹی فورس نے ایک بار پھر صوبہ شرقیہ کے شیعہ آبادی والے علاقے القطیف میں لوگوں کے گھروں پر حملے کیے ہیں۔

شیعہ آبادی میں خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے کیے گئے یہ منظم اور منصوبہ بند حملے، ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی آڑ میں کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے علاقے کے نو افراد کی ایک فہرست بھی جاری کی جن پر مذکورہ پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق مذکورہ افراد نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہونے کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ قطیف کے علاقے پر سعودی سیکورٹی فورس کے پے در پے حملوں کی وجہ سے مقامی آبادی میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکار بعض لوگوں کو گرفتار کرنے کے بہانے گھروں پر حملے اور سامان کی توڑ پھوڑ کے علاوہ خواتین کی بے حرمتی کا بھی ارتکاب کر رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق شیعہ آبادی والے علاقوں پر سعودی سیکورٹی فورس کے حملے آل سعود خاندان کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف شدید عوامی رد عمل کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔عالمی ادرے اور تنظیمیں انسانی حقوق کی پامالی کے سبب سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آل سعود حکومت نے ملک میں انسانی اور مذہبی آزادیوں کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button