کراچی میں شیعہ علماء اور شخصیات کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اور دھرناشرکاء دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ

07 نومبر, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں ملیر پندرہ کے علاقے میں احتجاج کیا جا رہا ہے اورمظاہرین کی بڑی تعداد نے گرفتاریوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دھرنے کے شرکا نے ٹرین بھی روک لی تاہم پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کردیا گیا البتہ نیشنل ہائی وے پر دھرنا جاری ہے جس کے باعث علاقے میں واقع اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے۔ پولیس نے دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی اور کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا لیکن دھرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ فیصل رضا عابدی، مولانا مرزا یوسف حسین اور دیگر بے گناہ افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

شرکاء مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ جاری 

3:04 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔