نجی چینل کی طرف سے غیر مصدقہ نیوز چلانے کی مذمت کرتے ہیں ،آئی ایس او

06 نومبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: آئی ایس او پاکستان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان اکبر حسین نے سماء ٹی وی چینل کی طرف سے جاری کردہ آئی ایس او کے خلاف خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سماء نیوز نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس سے ملت تشیع پاکستان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی چینل خبر کی فوری طور پر تردید کرے اور معافی مانگے بصورت دیگر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا آئی ایس او پاکستان ملک گیر طلبا تنظیم ہے جو کہ گزشتہ چاردہائیوں سے مملکت خداداد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے سر گرم عمل ہے جبکہ طلبہ برادری کے حقوق کی ترجمان هی هے. آئی ایس او ہمیشہ استحکام پاکستان کے لئے سرگرم رہی ہے۔

10:47 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔